0
Wednesday 28 Sep 2022 20:29

محمد حسین محنتی نے اہل و مخلص قیادت کو سندھ کے عوام کے مسائل کا حل قرار دے دیا

محمد حسین محنتی نے اہل و مخلص قیادت کو سندھ کے عوام کے مسائل کا حل قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی اور خوشحالی سمیت وسائل کے تحفظ کیلئے عوام کو بیدار ہوکر مخلص قیادت کو آگے لانا ہوگا، وڈیرہ شاہی اور فرسودہ ملکی نظام کی وجہ سے سندھ کے لوگ بدترین غلامی اور بھوک، بدحالی مفلسی کا شکار ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری سندھ کے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے، سیلاب زدگان بڑے پیمانے پر ملکی اور بیرونی امداد کی باوجود بھوک سے نڈھال اور وبائی بیماریوں کی وجہ سے موت کا شکار ہونے لگے ہیں، پیپلز پارٹی کے وزراء فقط فوٹو سیشن اور بیان بازی میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹری میں الخدمت کی جانب سے قائم کردہ خیمہ بستی کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر جامشورو ضلع کے امیر حافظ صالح بھرٹ، قیم خلیل کورائی اور الخدمت کے ضلعی صدر خالد میمن و دیگر ذمے داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پرسیلاب زگان کے لئے الخدمت کچن میں بکرے بھی ذبع کئے۔ یاد رہے کہ الخدمت کی جانب سے کراچی تا کشمور 30 سے زائدخیمہ بستیاں قائم کی گئیں ہیں جہاں پر سیلاب زدگان کیلئے پینے کا صاف پانی، دو وقت کا کھانہ، نمازکے لئے مسجد، بچوں کیلئے تعلیم کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ صوبائی امیر نے مزید کہا کہ صرف وزیر خزانہ کو تبدیل کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ پورے ملک کا نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، آج ظلم، ناانصافی، مہنگائی اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، وہ اسی فرسودہ نظام اور اسکی پیداوار سیاستدانوں کا ہی نتیجہ ہے۔ صوبائی امیر نے انڑپور مانجھند کا بھی دورہ کرکے متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 1016628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش