QR CodeQR Code

غذر، سیلاب سے جاں بحق 17 افراد کے ورثاء میں 1 کروڑ 42 لاکھ کے چیک تقسیم

28 Sep 2022 20:46

ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا۔ حکومت متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ضلع غذر کے علاقے بوبر اور شیر قلعہ میں سیلاب کی زد میں آکر جان بحق 17 افراد کے ورثاء میں 1 کروڑ 42 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے۔ ضلع غذر میں سیلاب کی زد میں آکر جان بحق 17 افراد کے ورثاء کو اب تک کل 2 کروڑ 74 لاکھ کی کمپنسیشن ادا کی گئی ہے۔ اس موقع ممبر جی بی اسمبلی نواز خان ناجی بھی موجود تھے۔ ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا۔ حکومت متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 1016634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016634/غذر-سیلاب-سے-جاں-بحق-17-افراد-کے-ورثاء-میں-1-کروڑ-42-لاکھ-چیک-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org