QR CodeQR Code

بختاور بھٹو زرداری کا عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

28 Sep 2022 20:47

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے چیئرمین پی پی کی ہمشیرہ نے اپنی پوسٹ میں عمران خان کی مبینہ آڈیو کو شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے مابین ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد مختلف سیاستدانوں کے بیانات بھی سامنے آرہے ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بھی آڈیو لیک کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بختاور بھٹو نے اپنی پوسٹ میں عمران خان کی مبینہ آڈیو کو شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1016635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016635/بختاور-بھٹو-زرداری-کا-عمران-خان-کے-خلاف-غداری-مقدمہ-چلانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org