QR CodeQR Code

اسحاق ڈار معاشی مسائل کا حل نہیں انکی وجہ ہیں، بلال غفار

28 Sep 2022 20:55

ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ملکی مفاد میں فیصلے کرنے کی ن لیگ میں اہلیت نہیں ہے، 5 ماہ لگے انہیں اسٹیٹ بینک کا گورنر لگانے میں، اسحاق ڈار کو چاہیئے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور عوام سے معافی مانگیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بلال غفار نے کہا کہ اسحاق ڈار معاشی مسائل کا حل نہیں انکی وجہ ہیں، ڈالر ڈاکو نے پاکستان کو نہیں بلکہ ہمیشہ ن لیگ کو فائدہ پہنچایا ہے۔ بلال غفار نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ اسحاق ڈار پر کیس کس نے بنایا؟ ڈار شاہد خاقان سے پوچھیں عمران خان سے نہیں، ڈار کی آمد نے ثابت کیا یہ اقتدار سے باہر سست اور اقتدار میں چست ہوتے ہیں، ڈالر ڈاکو نے اپنی پریس کانفرنس سے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی، ملکی مفاد میں فیصلے کرنے کی ن لیگ میں اہلیت نہیں ہے، 5 ماہ لگے انہیں اسٹیٹ بینک کا گورنر لگانے میں، اسحاق ڈار کو چاہیئے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور  عوام سے معافی مانگیں۔


خبر کا کوڈ: 1016636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016636/اسحاق-ڈار-معاشی-مسائل-کا-حل-نہیں-انکی-وجہ-ہیں-بلال-غفار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org