QR CodeQR Code

آڈیو کے لیک ہونے سے عمران خان کے غبارے سے یکدم ہوا نکل گئی ہے، شہلا رضا

28 Sep 2022 21:04

ایک بیان میں وزیر ترقی نسواں سندھ نے کہا کہ عمران خان کی تمام تر سیاست جھوٹ کا پلندہ ہے، عوام دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان کے جھوٹے دعوؤں نے معیشت کو تباہ و برباد جبکہ جھوٹے سازشی خط نے بین الاقوامی سطح پر ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے عمران خان کی لیک آڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان صرف اور صرف پاکستان کو نقصان پہنچانے کے در پہ ہیں، عمران خان کی تمام تر سیاست جھوٹ کا پلندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان کے جھوٹے دعوؤں نے معیشت کو تباہ و برباد جبکہ جھوٹے سازشی خط نے بین الاقوامی سطح پر ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانے والوں کو اب سوچنا چاہیئے کہ عوام کی بھیڑ جمع کرکے کسی کو لیڈر نہیں بنایا جاسکتا ہے۔ سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ آڈیو کے لیک ہونے سے عمران خان اور پی ٹی آئی کے غبارے سے یکدم ہوا نکل گئی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ پکڑ دھکڑ کی مصنوعی سیاسی پی ٹی آئی کا اب جنازہ پڑھ لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1016637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016637/آڈیو-کے-لیک-ہونے-سے-عمران-خان-غبارے-یکدم-ہوا-نکل-گئی-ہے-شہلا-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org