QR CodeQR Code

عمران خان کی سائفر کہانی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو چکی، شازیہ مری

28 Sep 2022 21:12

ایک بیان میں وفاق وزیر نے کہا کہ یقین ہے کہ عمران نیازی جھوٹ بولنے سے کبھی باز نہیں آئیں گے، عمران کی ممنوعہ فنڈنگ کا ایجنڈا ہی پاکستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری شازیہ عطا مری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سائفر کہانی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو چکی ہے، عمران خان بنیادی ایجنڈا ہی عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی سیاسی تربیت کا بنیاد ہی جمہوریت اور معاشرے کیخلاف سازش تھی، شازیہ مری نے کہا کہ یقین ہے کہ عمران نیازی جھوٹ بولنے سے کبھی باز نہیں آئیں گے، عمران کی ممنوعہ فنڈنگ کا ایجنڈا ہی پاکستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1016639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016639/عمران-خان-کی-سائفر-کہانی-جھوٹ-کا-پلندہ-ثابت-ہو-چکی-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org