0
Wednesday 28 Sep 2022 21:34

چاہتے ہیں کہ بی این پی صوبائی حکومت میں شامل ہو، وزیراعلیٰ قدوس بزنجو

چاہتے ہیں کہ بی این پی صوبائی حکومت میں شامل ہو، وزیراعلیٰ قدوس بزنجو
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان نیشنل پارٹی کو صوبائی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت کی تصدیق کر دی۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں صوبے کے پہلے عجائب گھر کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ صحافی کی جانب سے ایک سوال پر وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کو صوبائی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے بی این پی کے سربراہ سے ملاقات سے متعلق کہا کہ سردار اختر مینگل سے سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے وقت مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبائی حکومت میں شامل ہونے سے متعلق مشاورت کرکے اپنا فیصلہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بی این پی صوبائی حکومت میں شامل ہو۔
خبر کا کوڈ : 1016640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش