0
Wednesday 28 Sep 2022 23:05

ایران اور روس سے گیس پائپ لائن کے حصول کو قومی ترجیح بنایا جائے، لیاقت بلوچ

ایران اور روس سے گیس پائپ لائن کے حصول کو قومی ترجیح بنایا جائے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی امور صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسحاق ڈار عمران خان کی ہر طرح کی مخالفت و مزاحمت اور ریاستی قوتیں جن کے خوف سے وہ بیرون ملک چلے گئے اب بالآخر ملک واپس آ گئے۔ سینیٹ کا حلف بھی اٹھا لیا اور یہ امر یقینی ہے کہ وزارت خزانہ کا حلف بھی۔ اب آزمائش صدر پاکستان عارف علوی کی ہے کہ وہ کیا رخ اختیار کرتے ہیں، یہ دیوار پر لکھا ہے کہ سب کچھ سکرپٹ کے مطابق ہو جائے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار ایک طویل مدت کے بعد ملک واپس آئے ہیں، بحرانوں کی گھمبیر صورتحال میں وہ ریاستی حکومتی ذمہ داری پر آ رہے ہیں، وہ روایتی اور فرسودہ طریقہ کار کی بجائے جوہری اقدامات کے ساتھ اپنا کردار پیش کریں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمی اداروں سے رعایت میں قرض معافی کی مہم چلائیں، عملا ملک کو پچاس ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا ہے۔ ملک کے بگڑے اشرافیہ اور مٹھی بھر طبقہ کے لیے لگژی اشیا کی مراعات واپس لی جائیں۔ پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ایران اور روس سے گیس پائپ لائن کے حصول کو قومی ترجیح بنایا جائے وگرنہ کسی این آر او کے تحت اسحاق ڈار کی واپسی ان کی ذات کے لیے مفید اور اقتصادی بحران اور گھمبیر ہو جائے گا۔ ڈار ڈالر کو کنٹرول کر پائے گا کہ نہیں آئندہ چند دنوں میں عیاں ہو جائے گا۔


 
خبر کا کوڈ : 1016650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش