0
Wednesday 28 Sep 2022 23:33

بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں چینی باشندوں پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت 

بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں چینی باشندوں پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت 
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں چینی باشندوں پر دہشتگردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں چینی شہری کے ہلاک ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ چینی شہری پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کو فوری مکمل کرکے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ اور ناقابل برداشت حملوں سے ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری پاک چین دوستی میں دراڑیں نہیں ڈالی جا سکتیں۔
خبر کا کوڈ : 1016653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش