QR CodeQR Code

پشاور، پی ٹی آئی کے زیراہتمام علماء و مشائخ کنونشن، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کی شرکت

29 Sep 2022 21:27

علامہ سید عبدالحسین نے خطاب کرتے ہوئے نصاب میں جناب حضرت ابوطالبؑ کی شان میں ہونے والی گستاخی، محرم الرام میں ماتمی جلوسوں اور مجالس پر دی گئی ایف آئی آرز اور کوٹلی امام حسینؑ ڈیرہ اسماعیل خان کی زمین کے مسئلہ کو کھل کر بات کی۔ 


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں علماء و مشائخ کنونشن منعقد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم عمران خان تھے، کنونشن میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مشائخ اور مذہبی شخصیات سمیت وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، سابق گورنر کے پی شاہ فرمان، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے شرکت کی۔ اس کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے بھی شرکت کی، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، مجلس علمائے شیعہ کے صوبائی نائب صدر علامہ سید عبد الحسین الحسینی، سابق صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ وحید عباس کاظمی، علامہ ارشاد علی، علامہ سید وقار حسین، علامہ سید اظہر حسین اور صوبائی رہنماء نوروز علی شامل تھے۔

مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کی نمائندگی کرتے ہوئے کنونشن سے علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے شیعہ، سنی اتحاد کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی نصاب میں جناب حضرت ابوطالب علیہ السلام کی شان میں ہونے والی گستاخی، محرم الرام میں ماتمی جلوسوں اور مجالس پر دی گئی ایف آئی آرز اور کوٹلی امام حسینؑ ڈیرہ اسماعیل خان کی زمین کے مسئلہ کو کھل کر بات کی۔ 


خبر کا کوڈ: 1016658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016658/پشاور-پی-ٹی-ا-ئی-کے-زیراہتمام-علماء-مشائخ-کنونشن-ایم-ڈبلیو-رہنماوں-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org