0
Thursday 29 Sep 2022 01:01

ڈیرہ، دوران سیلاب بہترین کام کرنے پر ریسکیو افسران اور جوانوں میں اسناد تقسیم

ڈیرہ، دوران سیلاب بہترین کام کرنے پر ریسکیو افسران اور جوانوں میں اسناد تقسیم
اسلام ٹائمز۔ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عامر آفاق نے سیلاب کے دوران بہترین کام کرنے پر ریسکیو 1122 کے افسران اور جوانوں کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق کی سربراہی میں کمشنر آفس میں سیلاب کے دوران بہترین کام کر کہ ہزاروں قیمتی جانیں بچانے اور بروقت رسپانس سے خیبر پختونخوا میں مثالی کارکردگی پیش کرنے والے ریسکیو جوانوں کو اپنے دفتر میں بلا کر ان سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اقبال وزیر، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد سمیت ایمرجنسی آفیسر نعمان اللہ مروت اور ایمرجنسی آفیسر نعمان خان ب موجود تھے، کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق نے ریسکیو 1122 کے جوانوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے تمام جوانوں سے تفصیلاً گفتگو کی اور گفتگو کے دوران سیلاب صورتحال میں انکی آپ بیتی سنی اور جوانوں کی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔

کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 ڈیرہ ٹیم کے ہر ایک جوان نے سیلاب کے دوران جو خدمات سر انجام دیں اسکی مثال کہیں بھی نہیں ملتی، ریسکیو 1122 ڈیرہ کے جوانوں نے تیرا ہزار سے زائد افراد کی قیمتی جانیں بچا کر پورے خیبر پختونخوا میں ریسکیو 1122 کا نام روشن کیا ہے، ریسکیو 1122 ڈیرہ کی یہ کامیابی تاریخ کے پنوں میں سنہری الفاظ سے لکھی جائے گی۔ پروگرام کے اختتام پر کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق نے ریسکیو کے تمام افسران اور جوانوں جن میں دوسرے اضلاع سے بھی آئے ہوئے ریسکیور شامل تھے ان سب کی حوصلہ افزائی کی اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق کا شکریہ ادا کیا اور ریسکیو 1122 سروس کو اس سے بھی مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1016661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش