QR CodeQR Code

مستونگ، شرپسند عناصر کا سکیورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

29 Sep 2022 01:01

حملہ آور کے بم سے ڈیوٹی پر موجود ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ جسکے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی۔ سکیورٹی اہلکاروں کیجانب سے جوابی فائرنگ پر شرپسند عناصر فرار ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے بلوچستان کے شہر مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستہ بم سے حملہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شرپسند عناصر نے کیڈٹ کالج کراس پر واقع سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے بم سے ڈیوٹی پر موجود ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ جسکے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی۔ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ پر شرپسند عناصر فرار ہو گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جبکہ زخمی اہلکار کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1016662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016662/مستونگ-شرپسند-عناصر-کا-سکیورٹی-اہلکاروں-کی-چیک-پوسٹ-پر-حملہ-ایک-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org