QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں انسداد ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم 3 اکتوبر سے شروع کرنے کا اعلان

29 Sep 2022 01:26

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمود جان بھٹنی نے کہا ہے کہ ٹائیفائیڈ ایک خطرناک اور جان لیوا بیماری ہے جس سے کافی اموات بھی واقع ہو چکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمود جان بھٹنی نے کہا ہے کہ ٹائیفائیڈ ایک خطرناک اور جان لیوا بیماری ہے جس سے کافی اموات بھی واقع ہو چکی ہیں۔ ٹائیفائیڈ بخار ایک بیکٹیریل انفکشن کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ منہ کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے اور اندر جا کر انتڑیوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور اسی طرح انتڑیوں کے انفکشن اور ان میں سوراخ بن جانے کے باعث مریض کا زندہ بچنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں اگلے ماہ کی تین تاریخ سے ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ ویکیسین (TCV) کیچ اپ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جو کہ 15 اکتوبرتک جاری رہے گی جس کے دوران ضلع ڈیرہ اسماعیل خان جس میں 10 یونین کونسلز تحصیل ڈیرہ جبکہ دیگر تحصیلوں میں بھی 6 یونین کونسلز میں 9 ماہ سے لیکر 15 سال تک کی عمر کے افراد کو ویکسینیٹ کیا جائیگا۔یہ تفصیلات انہوں نے TCVکیچ اپ مہم کے حوالے سے آگاہی کے سلسلے میں ای پی آئی ویئر ہاؤس میں منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران بتائیں۔


خبر کا کوڈ: 1016664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016664/ڈی-ا-ئی-خان-میں-انسداد-ٹائیفائیڈ-ویکسینیشن-مہم-3-اکتوبر-سے-شروع-کرنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org