QR CodeQR Code

بٹ خیلہ میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک

29 Sep 2022 01:34

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مٹکنی طوطہ کان کے علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ بٹ خیلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک مرتبہ پھر نامعلوم وجوہات کی بناء تین افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مٹکنی طوطہ کان کے علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردیں، جہاں مقتولین کی شناخت اختر علی سکنہ پیران، شاہ مراد سکنہ مٹکنی اور انس خان سکنہ طوطہ کان کے نام سے ہوئی ہے۔ لیوی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ لیویز پوسٹ قلنگی میں درج میں ہوگئی جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تفتیش شروع کردی۔


خبر کا کوڈ: 1016665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016665/بٹ-خیلہ-میں-فائرنگ-سے-تین-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org