0
Thursday 29 Sep 2022 05:29

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی جمعہ کو نکالی جائے گی

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی جمعہ کو نکالی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کے خلاف جمعہ کو ملتان پریس کلب سے نواں شہر چوک تک اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ریلی حالیہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کے خلاف نکالی جائے گی۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق آئی ایس او ملتان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے اور جو طاقتیں اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہیں ان کے خلاف مزاحمت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1016689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش