QR CodeQR Code

پاپرلر فرنٹ کیخلاف پابندی ملک کے مفاد میں ہے، مختار عباس نقوی

29 Sep 2022 07:14

بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور قومی ہم آہنگی کے تانے بانے کو محفوظ رکھنے لئے ایسی تنظیموں کے خلاف کارگر کارروائی ناگزیر ہوگئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے مودی حکومت کی طرف سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور دیگر کئی تنظیموں پر پانچ برس کی پابندی عائد کئے جانے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مفاد کے خلاف اور قومی ہم آہنگی کے تانے بانے کو بگاڑنے کی سازش کرنے والوں کے خلاف حکومت کا یہ کارگر اور اہم قدم ہے۔ مختار نقوی نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں الزام لگایا کہ ملک مخالف کچھ تنظیمیں بعض انتہاپسند تنظیموں کا آلہ کار بن کر ملک کے مفادات کے خلاف مسلسل سازش کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور قومی ہم آہنگی کے تانے بانے کو محفوظ رکھنے لئے ایسی تنظیموں کے خلاف کارگر کارروائی ناگزیر ہوگئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1016691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016691/پاپرلر-فرنٹ-کیخلاف-پابندی-ملک-کے-مفاد-میں-ہے-مختار-عباس-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org