0
Thursday 29 Sep 2022 20:57

ٹرانس جینڈر، گھریلو تشدد بل از سر نو ترتیب دیئے جائیں، علامہ ساجد نقوی

ٹرانس جینڈر، گھریلو تشدد بل از سر نو ترتیب دیئے جائیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے واضح کیا ہے کہ معاشرے جائز حقوق کی فراہمی پر نہ صرف قائم رہتے ہیں بلکہ ان میں امن کا قیام بھی اسی بنیادی نکتے کے سبب ہوتا ہے، کیونکہ کسی بھی قانون کے معاشرے پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں، ٹرانس جینڈر بل کی بعض شقوں پر اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں، جنہیں نظر انداز نہ کیا جائے، ہم روز اول سے متوجہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے اصول کو نعرے کی بجائے عملی طور پر نافذ کیا جائے، ٹرانس جینڈر اور گھریلو تشدد بارے متعارف کرائے گئے قوانین دستور پاکستان میں درج مسلمہ اقدار، مروجہ قوانین، سینٹ میں پیش کردہ ترامیم و قرارداد اور وفاقی شرعی عدالت میں دائر پٹیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات تمام کو ہم آہنگ کرکے مثبت طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانس جینڈر بارے اٹھنے والے تحفظات، احتجاج اور اس کی بعض شقوں پر ردعمل میں کیا۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ہمارا واضح اور دوٹوک موقف ہے کہ یہاں تمام قوانین آئین کے رہنماء اصولوں کی روشنی میں مرتب کئے جائیں، 73ء کے متفقہ دستور میں واضح کر دیا گیا کہ پاکستان میں کوئی بھی قانون رہنماء اصولوں اور بنیادی حقوق سے متصادم نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دستور پاکستان کی مسلمہ اقدار، مروجہ قوانین، سینیٹ میں پیش کردہ ترمیمی بل و قرارداد، وفاقی شرعی عدالت میں دائر پٹیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات تمام کو ہم آہنگ کرکے ٹرانس جینڈر بل اور گھریلو تشدد بل کو از سر نو ترتیب دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1016773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش