QR CodeQR Code

لاہور، منہاج القران کے زیراہتمام مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ضیافت میلاد

29 Sep 2022 21:48

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ 39ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات عروج پر ہیں، عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہو گی۔ عالم عرب سے شیوخ شرکت کریں گے۔ ایک لاکھ سے زائد افراد کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ ضیافت میلاد میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، صدر لاہوررانا نفیس حسین قادری، نائب صدرسدرہ کرامت سمیت یوتھ لیگ،ویمن لیگ،ایم ایس ایم،علما کونسل،پی اے ٹی کے کارکنان اور مینار پاکستان کی سیر کیلئے آئے ہوئے شہریوں خواتین اور بچوں نے بھی ضیافت میلاد میں شرکت کی۔ اس موقع پر حضور نبی اکرم  ﷺ کی شان میں درود و سلام اور نعت کا ہدیہ پیش کیا گیا۔

لاہور کے مختلف ٹاؤنز کے عہدیداروں نے بھی ضیافت میلاد کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ 39ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات عروج پر ہیں، عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہو گی۔ عالم عرب سے شیوخ شرکت کریں گے۔ ایک لاکھ سے زائد افراد کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد نے کہاکہ سینکڑوں افراد کانفرنس کے انتظامات میں حصہ لے رہے ہیں۔انشا اللہ تعالیٰ منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس عدیم النظیر ہو گی۔یہ کائنات حضور نبی اکرم ﷺ کے نعلین پاک کا صدقہ ہے،تمام ایمان والے آقا ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشیاں مناتے ہیں۔منہاج القرآن کے زیر اہتمام بھی شایان شان اہتمام کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1016775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016775/لاہور-منہاج-القران-کے-زیراہتمام-مینار-پاکستان-سبزہ-زار-میں-ضیافت-میلاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org