QR CodeQR Code

طالبات کو کھیل کے نام پر گراونڈ میں لانے پر انجمن امامیہ کا اظہار تشویش

29 Sep 2022 21:59

اجلاس میں جی بی حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ بلتستان میں لڑکیوں کو کھیل کے نام پر خلاف شریعت کام کے لیے ابھارنا کاملاً دینی و اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور ایک دین دار انسان کے لیے ناقابل برداشت عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرزمین بلتستان میں حکومت کی جانب سے کالج اور یونیورسٹی کی طالبات کو ہاکی اور کرکٹ کے نام پر گراونڈ میں لانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس عمل کو اسلام نے جو شرافت و عزت اور مقام خواتین کے لیے قرار دیا ہے اس کے منافی قرار دیا۔ اور جی بی حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ بلتستان میں لڑکیوں کو کھیل کے نام پر خلاف شریعت کام کے لیے ابھارنا کاملاً دینی و اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور ایک دین دار انسان کے لیے ناقابل برداشت عمل ہے۔

انجمن امامیہ بلتستان کے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ لا الہ اللہ کی بنیاد پر حاصل کیے جانے والے ملک میں شریعت اور اسلامی قوانین کے نفاذ کے بجائے اس طرح کی بے حیائی کا پروگرام ترتیب دینا تعجب خیز ہے۔ لہذا ضلعی انتظامیہ سے فوری مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس عمل کو روکا جائے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بلتستان کے دین دار اور با تربیت گھرانوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ کھیل کے نام پر غیر شرعی عمل سے اپنی بیٹیوں کو روک کر ایک اسلام و شریعت پسند شخص ہونے کا ثبوت دیں۔


خبر کا کوڈ: 1016813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016813/طالبات-کو-کھیل-کے-نام-پر-گراونڈ-میں-لانے-انجمن-امامیہ-کا-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org