QR CodeQR Code

لاہور، وحدت امت میلاد مصطفیٰ (ص) ریلی 12 ربیع الاول کو برآمد ہوگی

29 Sep 2022 22:10

ریلی میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام اور عمائدین  ملت شرکت کریں گے اور امت کو وحدت کا درس دیں گے۔ ریلی میں غیر مسلم رہنما بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ ریلی جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے شروع ہو کر قینچی سٹاپ پر پہنچے گی جہاں مقررین ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے جس کے بعد ریلی کے شرکاء واپس جامعہ عروۃ الوثقیٰ پہنچیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے روایتی سالانہ عظیم الشان "وحدتِ امت میلاد مصطفیٰ(ص) ریلی" بارہ ربیع الاول کے روز نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت جامعہ عروۃ الوثقیٰ، مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے، جبکہ ریلی میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام اور عمائدین  ملت شرکت کریں گے اور امت کو وحدت کا درس دیں گے۔ ریلی میں غیر مسلم رہنما بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ ریلی جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے شروع ہو کر قینچی سٹاپ پر پہنچے گی جہاں مقررین ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے جس کے بعد ریلی کے شرکاء واپس جامعہ عروۃ الوثقیٰ پہنچیں گے۔

ریلی چندرائے روڈ سے ہوتی ہوئی براستہ فیروز پور روڈ قینچی سٹاپ پہنچے گی۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے ترجمان نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ ریلی میں شرکت کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء و زعماء کو دعوت نامے دیئے جا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی، جمعیت علمائے پاکستان، جے یو آئی، جمیعت اہلحدیث، جمعیت مشائخ پاکستان، جماعت اہلحدیث سمیت دیگر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوں گے جبکہ ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی۔ ترجمان کے مطابق ریلی کے حوالے سے تمام انتظامات آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی ریلی کے ذریعے پوری دنیا کو وحدت اور امن کا پیغام دیا جائے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 1016815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016815/لاہور-وحدت-امت-میلاد-مصطفی-ص-ریلی-12-ربیع-الاول-کو-برا-مد-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org