0
Thursday 29 Sep 2022 22:21

پنجاب میں بچے اغواء کرنیوالا کوئی گروہ سرگرم نہیں، پولیس کی وضاحت

پنجاب میں بچے اغواء کرنیوالا کوئی گروہ سرگرم نہیں، پولیس کی وضاحت
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں بچے اغواء کرنیوالا کوئی گروہ سرگرم نہیں، اس لیے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ گزشتہ کچھ روز کے دوران سوشل میڈیا پر ایسے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ صوبے میں بچے اغواء کرنیوالے گروہ متحرک ہیں، اس لیے بچوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے دیا جائے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ پنجاب میں اب تک 1400 بچے اغواء ہو چکے ہیں۔

پنجاب پولیس کی جانب سے ایک بیان میں ان دعوؤں کی نفی کی گئی ہے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق "مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی، محلوں اور سکولوں سے بچوں کو اغواء کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے بارے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جن میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سے گزارش ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بلا تصدیق ایسی جھوٹی خبریں آگے نہ پھیلائیں۔"
خبر کا کوڈ : 1016819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش