0
Monday 26 Sep 2011 20:06

دلیر پاکستانی قوم کے حکمران بھی دلیر بن جائیں تو امریکہ کی عقل ٹھکانے آ جائے گی، صاحبزادہ فضل کریم

دلیر پاکستانی قوم کے حکمران بھی دلیر بن جائیں تو امریکہ کی عقل ٹھکانے آ جائے گی، صاحبزادہ فضل کریم
لاہور:اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے رکن صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم نے وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے کہا کہ محض نمائشی کانفرنس کی بجائے آل پارٹیز کانفرنس میں امریکہ کے حوالے سے دو ٹوک اور عوامی امنگوں کے مطابق جرأتمندانہ فیصلہ کریں اور خارجہ پالیسی کو تبدیل کریں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ یہ گفتگو ٹیلیفونک رابطے کے دوران کی۔ وزیراعظم پاکستان نے صاحبزادہ فضل کریم کو ٹیلیفون کر کے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر صاحبزادہ فضل کریم نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ کراچی اور بلوچستان کی صورتحال کو بھی اے پی سی کے ایجنڈے میں شامل کریں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لائیں اور امریکی دباؤ کے سامنے ڈٹ جائیں پوری قوم ان کا ساتھ دے گی۔
صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ اگر آل پارٹیز کانفرنس نشستن، گفتن، برخاستند تک محدود رہی تو بہت بڑا المیہ ہو گا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے وزیراعظم سے کہا کہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو امریکہ سے فی الفور واپس بلایا جائے، موجودہ صورتحال میں عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے ختم کرنے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ 
دریں اثناء سنی اتحاد کونسل کے اعلٰی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم نے کہا کہ پاکستان پر امریکی حملے کی صورت میں ریاستی سطح پر اعلان جہاد ہو گا اور پوری قوم جذبۂ شہادت سے سرشار ہو کر اور سروں پر کفن باندھ کر میدان میں اتر آئے گی، حقیقی جہاد شروع ہو گا، دنیا حیران کن منظر دیکھے گی۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ ریاستی اداروں کو امریکی ایجنٹوں اور غداروں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ امریکہ نے پاکستان کی بیوروکریسی اور دوسرے شعبوں میں تعلیم، ویزوں اور وظائف کی شکل میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، جو اپنا رنگ دکھاتی رہتی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل کیا جاتا تو آج امریکہ پاکستان کو دھمکیاں نہ دیتا، امریکہ افغانستان اور عراق سے واپس چلا جائے تو دنیا میں امن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اب بھی خارجہ پالیسی کو تبدیل نہ کیا تو قوم حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 101683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش