1
0
Thursday 29 Sep 2022 23:45

سندھ حکومت نے امام زادہ عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار میں عزاداری پر پابندی لگادی

سندھ حکومت نے امام زادہ عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار میں عزاداری پر پابندی لگادی
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی میں نواسہ رسول امام حسن مجتبیٰ کی چوتھی نسل سے تعلق رکھنے والے امام زادہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار میں عزاداری برپا کرنے پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کے اسسٹنٹ کی جانب سے اوقاف، مذہبی امور اور زکوۃ و عشر کے سیکریٹریز کو لکھے گئے خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سندھ رینجرز، سندھ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر یہ طے کیا گیا ہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار میں کسی بھی آرگنائزیشن کو مزار کے احاطے میں ماتم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، آئندہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس علاقے میں امن کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایک مخصوص فرقہ ورانہ جماعت کی جانب سے مزار کے احاطے میں شہادت امام حسنؑ کے موقع پر نوحہ پڑھنے والی خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا تھا، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ بعدازاں دو روز بعد شیعہ عوام کی بڑی تعداد نے مزار کے باہر سے ماتمی جلوس نکالا جو تمام رکاوٹوں کو عبور کرتا ہوا مزار کے اندر پہنچا۔ اس موقع پر 40 افراد کو پولیس کی جانب سے گرفتار بھی کیا جن پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

اس ضمن میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ عزاداری ہماری عبادت ہے، ہمیں اس سے روکا نہیں جا سکتا، حضرت بی بی پاک دامن، حضرت بری امام، حضرت لعل شہباز قلندر سمیت محکمہ اوقاف کی زیرنگرانی ملک میں متعدد مزارات ایسے ہیں جہاں عزاداری کی جاتی ہے، اولیاء اللہ کے مزارات کسی سے بھی مخصوص یا کسی کی ملکیت نہیں بلکہ یہ مزارات اسلام کی عزت اور پاکستان میں بسنے والے تمام مسالک کیلئے عزت و احترام کا مرکز ہیں۔



خبر کا کوڈ : 1016832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Riaz alhmed
Pakistan
Azadari hamara haq he ise ksi hal me nahi rakne dain ge
منتخب
ہماری پیشکش