QR CodeQR Code

اللہ تعالیٰ نے حق اور سچ پوری دنیا کو دکھا دیا، نواز شریف

30 Sep 2022 03:31

لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’مریم نواز کی بریت پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میں نے کئی سال پہلے ہی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان سچا ہو تو اللہ ساتھ نہیں چھوڑتا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت پر ردعمل جاری کردیا۔ لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’مریم نواز کی بریت پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میں نے کئی سال پہلے ہی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان سچا ہو تو اللہ ساتھ نہیں چھوڑتا، اللہ تعالیٰ نے فتح دے کر حق اور سچ پوری دنیا کو دکھا دیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اُن کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے 7 سال کی سزا کو کالعدم قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1016854

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016854/اللہ-تعالی-نے-حق-اور-سچ-پوری-دنیا-کو-دکھا-دیا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org