0
Friday 30 Sep 2022 20:13

ریلیوں کا مقصد بی جے پی و آر ایس ایس کی نفرت اور تشدد کے نظریے کے خلاف کھڑا ہونا ہے، راہل گاندھی

ریلیوں کا مقصد بی جے پی و آر ایس ایس کی نفرت اور تشدد کے نظریے کے خلاف کھڑا ہونا ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی ’بھارت جوڑو ریلی‘ کیرالہ کے بعد تمل ناڈو ہوتے ہوئے کرناٹک میں داخل ہوگئی ہے۔ کرناٹک کے ضلع چامراج نگر کے گنڈلوپیٹ میں راہل گاندھی اور دیگر ’بھارت ریلیوں‘ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس دوران راہل گاندھی نے کہا کہ ’بھارت جوڑو ریلی‘ کنیا کماری سے کشمیر تک چلے گی اور اس کا مقصد بی جے پی و آر ایس ایس کے نظریہ کے خلاف کھڑا ہونا ہے جو نفرت اور تشدد پھیلا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ یاترا آئین کی حفاظت کی یاترا ہے، آئین کے بغیر ہمارے ترنگے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اس ریلی میں آپ کو نفرت، تشدد نظر نہیں آئے گا۔ ہر مذہب، ہر ذات، ہر علاقے، ہر زبان کے لوگ اس یاترا میں ساتھ چل رہے ہیں۔

کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ جب بھیڑ میں لگتا ہے، جب کوئی گرتا ہے، ہر کوئی اسے اٹھاتا ہے، اس کی مدد کرتا ہے۔ کوئی نہیں پوچھتا کہ تمہارا مذہب کیا ہے، تمہاری ذات کیا ہے، تمہاری زبان کیا ہے، یہ ہمارا پیارا ہندوستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا پیارا ہندوستان ہے، امن کا ہندوستان، بھائی چارے کا ہندوستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلیاں کنیا کماری سے کشمیر تک چلے گا اور اسے کوئی نہیں روک سکتا، کوئی طاقت اس ریلی کو نہیں روک سکتی کیونکہ یہ ریلی ہندوستان کی آواز ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش