0
Friday 30 Sep 2022 23:02

افغان سرزمین سے پاک فوج پر فائرنگ سے سپاہی شہید

افغان سرزمین سے پاک فوج پر فائرنگ سے سپاہی شہید
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کرم کے علاقہ خرلاچی میں افغان سرحد پار سے دہشت گردوں کی پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چنیوٹ کا رہائشی 27 سالہ سپاہی جمشید اقبال شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کی تیرہ تاریخ کو بھی افغانستان سے دہشت گردوں کی ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین جوان شہید ہوگئے۔ 
خبر کا کوڈ : 1016994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش