0
Friday 30 Sep 2022 23:14

شمالی وزیرستان میں پولیو کی تصدیق کے بعد بچے کا انتقال

شمالی وزیرستان میں پولیو کی تصدیق کے بعد بچے کا انتقال
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی یونین کونسل غلام خان کے 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، کیس کی تصدیق کے بعد بچہ فوت ہوگیا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق بچے کی معذوری 15 ستمبر کو رپورٹ کی گئی تھی، بچے کا بازو اور گردن مفلوج ہوگئے تھے۔ یونین کونسل غلام خان سے مجموعی طور پر تین کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، مذکورہ کیس سے شمالی وزیرستان میں پولیو کیسز کی تعداد سترہ جبکہ ملک بھر میں رواں برس 20 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستانی بچوں کو پہلے سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے، موجودہ وقت میں سیلاب کی تباہ کاری کے بعد پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو صحت کے حوالے سے مسائل کے پیش نظر پولیو کے خاتمہ کی کوششوں میں تعاون کی اشد ضرورت ہے، جنوبی خیبر پختونخوا کے چھ اضلاع کے علاوہ ملک کے دوسرے اضلاع سے بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ابھی تک ملک کے دوسرے حصوں سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ کوارڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ بلاشبہ رواں برس پولیو کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم پولیو کیسز کا دائرہ کار ایک مخصوص علاقے تک محدود ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش