0
Friday 30 Sep 2022 23:20

کابل میں شہید ہونیوالے بچے عالمی برادری سے سوال کرتے ہیں ہمیں کس جرم میں قتل کیا گیا، ناصر شیرازی

کابل میں شہید ہونیوالے بچے عالمی برادری سے سوال کرتے ہیں ہمیں کس جرم میں قتل کیا گیا، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کابل کے ایک گرلز کالج میں دہشت گرد حملے پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کابل کے نواح میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے بچے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور مذہبی حلقوں سے سوال کرتے ہیں کہ "ہمیں کس جرم میں قتل کیا گیا "۔ اگر دور بین لگا کر ایران میں چند چھوٹے سے مظاہرین کی عالمی کوریج سے فرصت ملے تو سوچا جائے یہ بھی انسان تھے، بچے بھی تھے اور طالب علم بھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کو جان لینا چاہیے کہ اگر بات اس درجہ پر آگئی ہے کہ مولا علی علیہ السلام کے ماننے والوں سے مقابلہ اب بچوں کی شہادت کے ذریعے سے کیا جانا ہے تو اپنی شکست تسلیم کر لیں، یہ مقابلہ وہ ہار چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1016997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش