QR CodeQR Code

ریکارڈ چیک ہوچکا، سائفر وزیراعظم ہاؤس میں ریسیو ہوا، اسکے بعد کا معلوم نہیں، حنا ربانی کھر

30 Sep 2022 22:30

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ آپ نے سائفر کیساتھ نہیں کھیلا، آپ نے ملک اور پالیسی کیساتھ کھیلا، ہمارے سفیر اب سائفر بھیجتے ہوئے ڈر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ ریکارڈ چیک ہوچکا ہے، سائفر وزیراعظم ہاؤس میں ریسیو ہوا، اس کے بعد کا معلوم نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ آپ نے سائفر کے ساتھ نہیں کھیلا، آپ نے ملک اور پالیسی کے ساتھ کھیلا، ہمارے سفیر اب سائفر بھیجتے ہوئے ڈر رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے کہ اس معاملے پر ملک کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، اس وقت پاکستان کے پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں، کیا ہم اس آغاز کو اس گھناؤنے کھیل میں ضائع کر دیں گے۔؟ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ بتایا گیا کہ ایڈ ملے گی، ریلیف ملے گا، قرض ختم ہوگا تو آپ اچھا کھیلیں گے، یہ تو ہماری 70 سالہ کہانی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1017001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017001/ریکارڈ-چیک-ہوچکا-سائفر-وزیراعظم-ہاؤس-میں-ریسیو-ہوا-اسکے-بعد-کا-معلوم-نہیں-حنا-ربانی-کھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org