0
Friday 30 Sep 2022 23:55

سعید غنی کا عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

سعید غنی کا عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کےخلاف قانون کے تحت کارروائی ہونا چاہیئے اور انہیں جیل میں ڈالنا چاہیئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں عدالت نے غلط فیصلے اور ناانصافیاں کی ہیں، ان پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیئے تھا لیکن نہیں چلا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیا کا بھی لاڈلہ ہے، عمران خان نے ایک چینل کے سوا سب کو کرائے کا ٹٹو کہا لیکن میڈیا دکھاتا رہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش