0
Saturday 1 Oct 2022 00:05

وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالے سائفر کا سراغ مل گیا

وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالے سائفر کا سراغ مل گیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی سائفر وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے، البتہ اس کی اصل وزارت خارجہ کے دفتر میں موجود ہے۔ وفاقی کابینہ نے اجلاس میں وزیراعظم ہاوس سے غائب ہونے والی سائفر کی کاپی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور میٹنگ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہوگئی ہے۔ اجلاس میں کابینہ اراکین کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم ہاؤس میں سائفر موصول ہوا مگر پھر وہ کہیں غائب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سائفر کی کاپی اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعطم خان نے وصول کی تھی اور قانون کے مطابق اس مراسلے کو وزیراعظم ہاوس کے ریکارڈ کا حصہ ہونا چاہیئے تھا۔ ذرائع کے مطابق سائفر کی اصل کاپی دفتر خارجہ میں موجود اور ریکارڈ کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش