0
Friday 30 Sep 2022 19:25

امریکا نے پاکستان پر واجب الادا 132 ملین ڈالر قرض واپسی مؤخر کر دی

امریکا نے پاکستان پر واجب الادا 132 ملین ڈالر قرض واپسی مؤخر کر دی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاکستان پر واجب الادا 132 ملین ڈالر (13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز) قرض واپسی مؤخر کر دی۔ امریکی سفارتخانے کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ بیان کے مطابق امریکا نے پاکستان کے ذمے 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز (30 ارب روپے سے زائد) قرض واپسی مؤخر کر دی اور یہ معاہدہ جی 20 قرض مؤخر اقدام کے تحت کیا گیا ہے۔ ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو نئی سمت دینا ہے۔ گذشتہ روز امریکی سفارتخانے میں خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا تھا کہ سیلاب کے دوران امریکا، پاکستان مضبوط دوستی کی عکاسی 6 کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر سے زائد کی حالیہ معاونت سے ہوتی ہے۔

امریکی عوام پاکستان کے ساتھ مستقل کھڑے ہیں، ہم مشکل ترین حالات میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک دوست کو ادا کرنا چاہیئے۔ ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ گذشتہ پچھتر برسوں میں امریکا اور پاکستان نے باہمی احترام، مشترکہ مقاصد کی بنیاد پر تعلقات قائم کیے، کئی دہائیوں تک 32 ارب ڈالر کی امریکی اعانت نے پاکستان کے عوام کی زندگیوں پر بہتر اثرات مرتب کئے ہیں، عالمی منظرنامہ دونوں مُمالک کے دوران شراکت کی ازسر نو ترتیب کا موقع فراہم کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش