0
Saturday 1 Oct 2022 07:55

روس نے سلامتی کونسل میں پیش امریکی قرارداد ویٹو کردی

روس نے سلامتی کونسل میں پیش امریکی قرارداد ویٹو کردی
اسلام ٹائمز۔ روس نے یوکرین کے 4 علاقے ضم کرنے کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی گئی امریکی قرارداد ویٹو کر دی۔ امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں روسی اقدام کی مذمت اور یوکرین کی سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرارداد میں 24 فروری تک یوکرین سے روسی فوج کا انخلاء مکمل کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ اس سے پہلے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقے روس میں ضم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔دوسری جانب نامعلوم افراد نے نیویارک میں روسی قونصل خانے کی عمارت پر سرخ رنگ کے پینٹ کا اسپرے کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں، تاحال کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1017053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش