QR CodeQR Code

وزیرِاعظم ہاؤس میں بیٹھ کر عمران خان ملک کیخلاف سازش کرتا رہا، حافظ حمد اللّٰہ

1 Oct 2022 08:39

اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیئے۔ عمران، انکی پارٹی اور انکے سہولتکار بھی سن لیں، عام انتخابات اب انکی خواہش پر نہیں بلکہ حکمران اتحاد کے خواہش پر 2023ء میں ہی ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم عمران خان وزیرِاعظم ہاؤس میں وزیرِاعظم کے منصب پر بیٹھ کر پاکستان اور ریاست کے خلاف سازشیں کرتا رہا۔ حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آڈیو لیکس میں ثابت ہوا کہ عمران نے بحیثیت وزیرِاعظم حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیئے۔ عمران اور ان کی پارٹی اور ان کے سہولت کار بھی سن لیں، عام انتخابات اب ان کی خواہش پر نہیں بلکہ حکمران اتحاد کے خواہش پر 2023ء میں ہی ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1017056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017056/وزیر-اعظم-ہاو-س-میں-بیٹھ-کر-عمران-خان-ملک-کیخلاف-سازش-کرتا-رہا-حافظ-حمد-الل-ہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org