QR CodeQR Code

بھارت میں تیز رفتار اور بلا رکاوٹ انٹرنیٹ کیلئے 5G خدمات کا آغاز آج سے ہوگا

1 Oct 2022 10:50

ابتدائی طور پر 5G سروس صرف منتخب شہروں میں دستیاب ہوگی، جس میں اگلے سال تک توسیع کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں آج سے تیز رفتار انٹرنیٹ کے لئے 5 جی خدمات (5G Services) کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ نریندر مودی آج نئی دہلی میں ’انڈین موبائل کانگریس‘ کے دوران 5 جی خدمات کا افتتاح کریں گے۔ اس ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ اور تیز رفتار ڈیٹا بلا رکاوٹ فراہم ہوگا اور انٹرنیٹ کی رکاوٹیں دور ہوں گی۔ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی انڈین موبائل کانگریس 4 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران 5 جی کے علاوہ کئی اور اعلانات بھی کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی جیو اور ایئرٹیل کی 5 جی سروس بھی شروع کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی، سنیل متل اور کمار منگلم برلا بھی انڈین موبائل کانگریس 2022ء میں شرکت کر سکتے ہیں۔ جیو اور ایئرٹیل بھارت میں 5G خدمات شروع کرنے والی پہلی کمپنیاں ہوں گی۔ ابتدائی طور پر 5G سروس صرف منتخب شہروں میں دستیاب ہوگی، جس میں اگلے سال تک توسیع کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1017058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017058/بھارت-میں-تیز-رفتار-اور-بلا-رکاوٹ-انٹرنیٹ-کیلئے-5g-خدمات-کا-آغاز-آج-سے-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org