0
Saturday 1 Oct 2022 10:22

ریاست میں مدارس کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے، کرناٹک حکومت

ریاست میں مدارس کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے، کرناٹک حکومت
اسلام ٹائمز۔ کرناٹک حکومت نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں مدارس کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے، جس سے تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے یہ مشق ہندو تنظیموں کی جانب سے ریاست میں مدارس پر پابندی لگانے کے مطالبے کے درمیان شروع کی ہے۔ ہندو تنظیموں کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ مدارس میں مشتبہ سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ حکومت نے محکمہ سے ریاست میں 960 مدارس کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے کمشنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مدارس کی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ پیش ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ مدارس پر پابندی لگائی جائے یا انہیں محکمہ تعلیم کے دائرہ اختیار میں لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1017059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش