0
Saturday 1 Oct 2022 10:57

معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے، سہیل اکبر شیرازی

معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے، سہیل اکبر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے اپنے جاری کردہ بیان میں افغانستان میں ہزارہ نشین علاقہ میں تعلیمی ادارے پر خودکش حملہ میں شہادتوں پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہزارہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں تعلیمی ادارے کے باہر خودکش دھماکہ میں معصوم نوجوان طالب علموں کو خون کی ہولی میں نہلانا بزدلانہ کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہزارہ شیعہ برادری کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے اور دہشتگردی پر عالمی حقوق کی تنظیموں و اداروں کا مجرمانہ خاموشی اختیار کرنا نہایت افسوسناک عمل ہے۔ ہم اس سفاکانہ فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 1017070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش