1
0
Saturday 1 Oct 2022 12:15

لاہور، آئی ایس او کا 2 اکتوبر کو ’’نامنظور اسرائیل ریلی‘‘ نکالنے کا اعلان

لاہور، آئی ایس او کا 2 اکتوبر کو ’’نامنظور اسرائیل ریلی‘‘ نکالنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کی جانب سے 2 اکتوبر کو نامنظور اسرائیل ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نامنظور اسرائیل ریلی بروز اتوار شام 4 بجے لاہور پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک نکالی جائے گی۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق حالیہ مہینوں میں دو پاکستانی وفود کے اعلانیہ ناجائز صیہونی ریاست کے دورہ جاتے اور اس غیر آئینی اور غیر انسانی  عمل پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی کیخلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جس کا وجود کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، دو ریاستی حل کی تجویز کو بھی مسترد کرتے ہیں، مسئلہ فلسطین کا واحد حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے وفود کے اسرائیلی دورے قابل مذمت اور فلسطینی بھائیوں کے خون کیساتھ غداری کے مترادف ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی جاری کر دی تھی، اس سے انحراف ملک اور امت کیساتھ خیانت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Faizan Haider
Pakistan
We stand with you
منتخب
ہماری پیشکش