0
Saturday 1 Oct 2022 12:47

سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہے جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا، شیخ رشید

سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہے جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہے جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ سامراجی سفارتکاروں کے گھر جاتے ہیں اور کیک کھلاتے ہیں، نواز شریف ان ویٹنگ، مریم، ڈار کو کلین چٹ، ڈیل کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سائفر کا حکومتی بیانیہ ان کے حق میں گیا ہے، معاشی اور سیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، 15نومبرتک فیصلے ہو جائیں گے، ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے، عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہے، سراٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکمران عوام کے گھیرے میں آگئے ہیں، اب بھاگ نہیں سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1017088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش