QR CodeQR Code

لاہور کیمپ جیل میں انتظارگاہ جدید ممالک کی طرز پر بنانے کا فیصلہ

1 Oct 2022 14:44

جیل سپرنٹنڈنٹ چودھری علی اکبر کے مطابق انتظارگاہ میں کولنگ سسٹم نصب کیا جائیگا، ٹھنڈے پانی کلئے واٹر کولر بھی نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انتظار گاہ میں ایل سی ڈیز بھی نصب کی جائیں گی، خواتین کیساتھ آنیوالے بچوں کیلئے پلے ایریا بھی بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ انتظارگاہ میں بیک وقت 300 ملاقاتیوں کیلئے کیومیٹک سسٹم شروع کیا جائیگا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ چودھری علی اکبر کے مطابق انتظارگاہ میں کولنگ سسٹم نصب کیا جائیگا، ٹھنڈے پانی کلئے واٹر کولر بھی نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انتظار گاہ میں ایل سی ڈیز بھی نصب کی جائیں گی، خواتین کیساتھ آنیوالے بچوں کیلئے پلے ایریا بھی بنایا جائے گا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کا مزید کہنا تھا کہ انتظار گاہ کیلئے نقشہ تیار کرکے تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، تین ماہ میں تعمیر کا کام مکمل کرکے انتظارگاہ کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 1017110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017110/لاہور-کیمپ-جیل-میں-انتظارگاہ-جدید-ممالک-کی-طرز-پر-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org