0
Saturday 1 Oct 2022 16:37

کوئٹہ، جامعہ بلوچستان کے طلباء کا احتجاج، متعدد افراد گرفتار

کوئٹہ، جامعہ بلوچستان کے طلباء کا احتجاج، متعدد افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بلوچستان میں طلباء کے احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج جامعہ بلوچستان میں داخلوں کا ٹیسٹ تھا۔ جس میں طلباء میں ہلچل مچی اور طلباء تنظیموں نے احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس نے حالات پر قابو پانے کیلئے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے طلباء پر لاٹھی چارج کی اور احتجاج کرنے والے 25 کے قریب مظاہرین کو بھی گرفتار کر لیا۔ مظاہرین نے اس واقعہ کے بعد جامعہ بلوچستان کے سامنے سریاب روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بند کر دیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ جامعہ بلوچستان میں پروفیشنل اور نان پروفیشنل ڈیپارٹمنٹس کا ایک ہی انٹری ٹیسٹ بنایا گیا ہے۔ ایک سے زائد ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لینے والے طلباء نئی پالیسی کے تحت صرف ایک ہی ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ طلباء نے کہا کہ وائس چانسلر جامعہ بلوچستان معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔
خبر کا کوڈ : 1017130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش