QR CodeQR Code

نون لیگ کا اہم اجلاس، نواز شریف کی واپسی اور ان ہاوس تبدیلی پر غور

1 Oct 2022 17:00

اجلاس میں سردار ایاز صادق، احسن اقبال، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں ‏عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ شرکا نے اجلاس میں مسلم لیگ نون کی تنظیم سازی اور سائفر کے معاملے پر مشاورت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نون لیگ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں سائفر کے معاملے اور نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے آئینی و قانون امور پر بات کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں سردار ایاز صادق، احسن اقبال، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں ‏عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ شرکا نے اجلاس میں مسلم لیگ نون کی تنظیم سازی اور سائفر کے معاملے پر مشاورت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں ضمنی انتخابات، ان ہاؤس تبدیلی اور نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے آئینی و قانونی امور بحث کی گئی۔ اجلاس کے بعد رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو فیصلوں پر بریفنگ دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1017131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017131/نون-لیگ-کا-اہم-اجلاس-نواز-شریف-کی-واپسی-اور-ان-ہاوس-تبدیلی-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org