0
Saturday 1 Oct 2022 17:03

سائفر کے معاملے پر نواز شریف کی رہنماؤں کو سخت ردعمل دینے کی ہدایت

سائفر کے معاملے پر نواز شریف کی رہنماؤں کو سخت ردعمل دینے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے سائفر کے معاملے پر جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف نے لندن سے پارٹی کو سائفر پر سخت اور جارحانہ ردعمل دینے کی ہدایت کردی۔ (ن) لیگ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد میاں نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ ن لیگ سائفر کے معاملے پر عوام کو آگاہ کرے کہ یہ ریاست کے خلاف بہت بڑی سازش تھی، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر عمران خاں کے جھوٹے بیانیے کا پول ثبوتوں کے ساتھ کھولا جائے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ حکومتی اور پارٹی سطح پر سائفر کے معاملے پر واضح موقف اپنایا جائے کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کی کوشش کی گئی، پارٹی عہدیدار اور وفاقی وزراء سائفر والی جھوٹی کہانی پر باقاعدگی سے پریس کانفرنس کریں۔

(ن) لیگ ذرائع نے کہا ہے کہ ہدایات کی روشنی میں پارٹی نے سائفر کے معاملے پر لائحہ عمل تیار کرنے کی پلاننگ شروع کردی ہے، سائفر کے معاملے پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز و دیگر سینئر پارٹی قیادت آج اہم پریس کانفرنس بھی کریں گی، مریم نواز پارٹی قائد کی ہدایت پر سائفر پر سخت اور جارحانہ ردعمل دیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1017132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش