QR CodeQR Code

فضائی مسافروں کیلئے دوران سفر ماسک کی پابندی ختم

1 Oct 2022 19:01

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام ایئر لائنز کو فیس ماسک کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا وبا کے کیسز میں کمی کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے فضائی مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کووڈ کیسز میں کمی کے باعث ڈومیسٹک، انٹرنیشنل فلائٹس پرماسک پروٹوکول میں تبدیلی کی ہے، نئے پروٹوکول کے مطابق اب مسافروں کیلئے دوران سفر ماسک کی پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام ایئر لائنز کو فیس ماسک کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1017138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017138/فضائی-مسافروں-کیلئے-دوران-سفر-ماسک-کی-پابندی-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org