0
Saturday 1 Oct 2022 20:40

کابل کے تعلیمی اداروں پر دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہے، بھارت

کابل کے تعلیمی اداروں پر دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہے، بھارت
اسلام ٹائمز۔ کابل کے دشت بارچی میں کاج تعلیمی مرکز پر دہشت گردانہ حملے کی بھارت نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت پیش کیا ہے۔ جمعہ کی صبح کابل میں یہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب طلبہ کالج امتحان کی تیاری کر رہے تھے۔ بھارتی وزرات خارجی امور کے ترجمان اردینام باگاچی نے کہا کہ تعلیمی مقامات پر مسلسل معصوم طلبہ کو نشانہ بنائے جانے کی ہندوستان سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ وزرات خارجی امور کے ترجمان اردینام باگاچی نے آج ٹوئٹ میں کہا کہ کابل کے دشت بارچی کے کاج تعلیمی ادارے میں پیش آئے کل کے دہشت گردانہ حملے سے ہم غمزدہ ہیں اور متوفیوں کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل تعلیمی اداروں میں معصوم طلبہ کو نشانہ بنانے کی بھارت سخت مذمت کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش