0
Sunday 2 Oct 2022 01:57

مغرب اور سیکولرازم کی پیروی میں تینوں جماعتیں ہر کام کرنے کو تیار ہیں، سراج الحق

مغرب اور سیکولرازم کی پیروی میں تینوں جماعتیں ہر کام کرنے کو تیار ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل کو ختم نہ کروایا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گے، اتمام حجت کے لیے حکومت کو ایک ہفتہ دیا ہے کہ غیراسلامی قانون واپس لے ورنہ جمعہ کو مسجدِ شہدا مال روڈ سے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔ پی ٹی آئی، ن لیگ، پی پی کی لڑائی پالیسیوں پر نہیں اقتدار کے لیے ہیں۔ مغرب اور سیکولرازم کی پیروی میں تینوں جماعتیں ہر کام کرنے کو تیار ہیں۔ مغربی طاقتوں نے اپنی لابیز کے ذریعے پہلے ملک کے معاشی نظام کو تباہ کیا اب وہ ہماری نظریاتی اساس اور معاشرت پر حملہ آور ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ دینی جماعتوں، علمائے کرام، وکلا سے مشاورت کرچکے، سب نے ٹرانس جینڈر قانون کو مسترد کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے جماعت اسلامی کی جانب سے سینٹ میں پیش کیا گیا خواجہ سراوں کے حقوق سے متعلق ترمیمی بل پاس نہ کیا تو پارلیمنٹ، چوکوں چوراہوں سمیت ہر فورم پر احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت ہر شخص کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اگر اپنی جنس تبدیل کرنا چاہتا ہے یا چاہتی ہے تو نادرا میں درخواست دے کر ایسا ممکن بن سکتا ہے، یعنی اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کا اختیار فرد کو مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا تو مغرب میں بھی ممکن نہیں کہ کوئی شخص اپنی مرضی سے جنس تبدیل کر لے۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ جنس میں تبدیلی کو متعین کرنے کا اختیار میڈیکل بورڈ کو ملے۔
خبر کا کوڈ : 1017189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش