0
Sunday 2 Oct 2022 05:47

حرم حضرت زینب (س) میں نئی ضریح کی تنصیب کا آغاز

حرم حضرت زینب (س) میں نئی ضریح کی تنصیب کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ حضرت زینب سلام‌ الله علیها کے مزار کے لئے کربلا سے تیار کرکے دمشق بھیجی جانے والی ضریح کی تنصیب کا کام حرم حضرت عباس علیه‌ السلام کے خادمین کے توسط سے شروع ہوگیا ہے۔ حرم حضرت عباس (ع) کے خادمین شام میں حضرت زینب (س) کے مزار پر نئی ضریح نصب کر رہے ہیں۔ نئی بھیجی جانے والی ضریح حرم حضرت عباس (ع) کے زیر نگرانی چلنے والے کارخانے میں تیار کی گئی ہے, جس کے چودہ قطعے ہیں، ہر قطعے کا وزن دو کلو گرام ہے، لمبائی 128cm جبکہ چوڑائی 32cm ہے۔

شریکۃ الحسین (س) کے مزار مطہر کے لئے تیار کی جانے والی ضریح نجف ائیرپورٹ سے "لشکر العباس" کی نگرانی میں C130 جہاز کے ذریعے دمشق روانہ کی گئی ہے۔ اس دوران F16 جیٹ طیارے بھی مزکورہ ضریح کو لے جانے والے جہاز کے ہمراہ تھے۔ عقیله بنی‌ هاشم حضرت زینب سلام‌ الله علیها کے روضہ اقدس کی نئی ضریح پہنچتے ساتھ ہی حرم کے خادمین، العتبتہ العباسیہ کے خادمین کا استقبال کرنے پہنچے، نئی ضریح کو روضہ زینبیہ کے صحن میں داخل کیا اور ترتیب کے ساتھ قدیمی ضریح کو کھولنے اور نئی ضریح کو نصب کرنے کا کام شروع کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 1017202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش