0
Sunday 2 Oct 2022 08:36

ایران میں قید امریکی جاسوسوں کو رہا کر دیا گیا ہے، اقوام متحدہ کا دعوی

ایران میں قید امریکی جاسوسوں کو رہا کر دیا گیا ہے، اقوام متحدہ کا دعوی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں امریکی جاسوسی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا پانے والے 2 ملزموں کو آزاد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک نے اعلان کیا کہ باقر نمازی کو جیل سے نکال دیا گیا ہے اور اس نے ایرانی سرزمین کو بھی چھوڑ دیا ہے جبکہ سیامک نمازی کو بھی آزاد کر دیا گیا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیامک نمازی ہنوز ایران میں ہی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں بھی تاکید کی گئی ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اینٹونیوگیوٹرس اس بات پر مشکور ہیں کہ ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو بھیجی جانے والی باقری نمازی کی آزادی پر مبنی درخواست کے جواب میں اُسے علاج معالجے کے لئے ایرانی سرزمین چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ باقر نمازی و سیامک نمازی کو چند سال قبل ایران میں امریکہ کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جنہیں عائد الزامات کے ثابت ہو جانے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔


(باقر نمازی و سیامک نمازی)
خبر کا کوڈ : 1017208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش