QR CodeQR Code

عمران خان کا ساتھ دیا اور دیتے رہیں گے، پرویز الہی

2 Oct 2022 11:54

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگراموں پر بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگراموں پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، ہمیشہ غریب کو ریلیف دینے کے لیے خلوص نیت سے کام کیا، ایسے کام کر رہے ہیں جو عوام میرے پہلے دور کی طرح یاد رکھیں۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا مسلم لیگ نواز کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، ہم نے ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں، ون مین شو کی بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا آپ کا سابقہ دور پنجاب کی تاریخ کا ریکارڈ ترقی کا دور تھا، اب بھی مختصر مدت میں آپ نے فلاح عامہ کے لیے شاندار اقدامات کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1017220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017220/عمران-خان-کا-ساتھ-دیا-اور-دیتے-رہیں-گے-پرویز-الہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org