QR CodeQR Code

امریکا، آسٹریلیا اور جاپان کا چین کیخلاف ملکر کام کرنیکا عزم

2 Oct 2022 12:46

آسٹریلین وزیر دفاع ہان رچرڈ مارلیس کا کہنا ہے کہ ہمارا مفاد خطے میں عالمی قوانین برقرار رکھنے میں ہے، چین دنیا کو اس انداز میں ڈھالنا چاہتا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ 


اسلام ٹائمز۔ امریکا، آسٹریلیا اور جاپان نے چین کے خلاف مل کر کام کرنے کا عزم کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تینوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ آبنائے تائیوان اور خطے میں چین کے بڑھتے جارحانہ رویے پر تشویش ہے۔ آسٹریلین وزیر دفاع ہان رچرڈ مارلیس کا کہنا ہے کہ ہمارا مفاد خطے میں عالمی قوانین برقرار رکھنے میں ہے، چین دنیا کو اس انداز میں ڈھالنا چاہتا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ 


خبر کا کوڈ: 1017225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1017225/امریکا-آسٹریلیا-اور-جاپان-کا-چین-کیخلاف-ملکر-کام-کرنیکا-عزم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org